19 اگست 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ افریقہ میں تین لاکھ سے زائد بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے مینجنگ ڈائریکٹر انتھونی لیک نے کہا ہے کہ افریقہ میں تین لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہونے کی وجہ سے موت کے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے صومالیہ کے حالات کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف صومالیہ میں تقریبا چودہ لاکھ بچے اس المیے سے متاثر ہیں اور ان میں سے تقریبا چار لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق صومالیہ کینیا ایتھوپیا جیبوتی اور اریٹیریا میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو غذائي امداد کی ضرورت ہے۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے صومالیہ کے قحط زدہ عوام کے لئے تین امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں اور اس علاقے میں ایک ماڈرن صحرائي اسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو ایک سو بیڈ پر مشتمل ہوگا اور اس میں تمام ماڈرن طبی سہولیتيں موجود ہونگي۔...........

/169